پٹ فیڈر بیرون میں زمین کا تنازع ، مسلح تصادم میں 3 افراد ہلاک

Jafrabad

Jafrabad

جعفر آباد (جیوڈیسک) جعفر آباد سوئی کے علاقے پٹ فیڈر بیرون میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ جعفر آباد کے سرحدی علاقے سوئی میں پیش آیا۔

جہاں ایک قبیلہ کے افراد پٹ فیڈرز کنال کے ساتھ اپنی زمینوں کے سامنے شگاف پر کررہے تھے کہ مسلح گروپ نے فائرنگ شروع کردی جس سے 3 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد لیویزز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشیں قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی۔