انٹر بینک میں میں ڈالر مزید 22 پیسے نیچے آ گیا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) حسرت ان غنچوں پر جو بن کھلے مرجھا گئے، قدر کھوتے ڈالر نے سٹے بازوں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ انٹر بینک میں ڈالر آج مزید 22 پیسے نیچے گر گیا۔

گزشتہ دنوں وزیر خزانہ کی جانب سے ڈالر کی قدر کم ہونے کے پیشن گوئی کے بعد سے ڈالر سنبھل نہ سکا اور سٹے بازی کو بھی لگام ڈلی۔ ڈیلز کے مطابق انٹر بینک میں میں ڈالر آج مزید 22 پیسے نیچے آگیا اور یہ 106 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 106 روپے 35 پیسے میں فروخت ہوتے دیکھا گیا۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کے بیان سے ایک طرف ڈالر کی خریداری کا زور ٹوٹا تو دوسری جانب مستحکم ہوتے روپے کو دیکھتے ہوئے ایکسپورٹرز نے بھی اس کی فروخت میں تیز ی کر دی۔