الطاف حسین عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاہے کہ ایم کیو ایم عوام کی جماعت ہے قائد تحریک محترم الطاف حسین عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں متحدہ قومی موومنٹ کراچی حیدر آباد سمیت سندھ کے دیگر ڈسٹرکٹ میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی ایم کیو ایم کی عوام خدمات سے خائف سندھ کی حکمراں جماعت بلدیاتی انتخابات میں پر پول دھاندلی کی منصوبہ بندی کررہے ہے جسے سندھ کے غیور عوام اپنے ووٹ کے ذریعے ناکام بنا دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوامی رابطہ مہم اور عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کے جائزے کے لئے شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوام نے رکن صوبائی اسمبلی کو علاقائی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتا یا کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بلدیاتی نظام کے خاتمے کے لئے علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل کے انبار کے نبار لگ گئے ہیں۔

عوام علاقائی مسائل کی وجہ سے شدید اذیت کا شکار ہیں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ سندھ گورنمنٹ عوام کو مسائل کے دلد میں دھکیل کر سیاست کررہی ہے عوام بلدیاتی انتخاب میں حکمراں جماعت کی جانب سے عوام کے خلاف سازش کو ناکام بنا دیں گے نشاط ضیاء قادری نے عوام کو یقین دلایا کہ حق پرست قیادت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ترقی اور عوامی خوشحالی کے سفر کو جاری رکھیں گھے انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ ایم کیو ایم عوام کے ساتھ مظالم کے خلاف ہر فورم پر آواز اُٹھائے گی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد نمائندوں کو بلدیاتی انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار کیا جائے تاکہ ترقی کے سفر کو جاری رکھ کر عوام کو خوشحال معاشرہ فراہم کیا جا سکے۔