انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔انٹر بینک یعنی بینکوں کے درمیان لین دین کے دوران ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور ایک ڈالر 100 روپے 32 پیسے کی ریکارڈ سطح پر آ گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں عوام کے لیے بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 102 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ستمبر تک پاکستان نے آئی ایم ایف کو 65 کروڑ ڈالر کا قرض واپس کرنا ہے جبکہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 10.5 ارب ڈالر تک گر گئے ہیں۔ صورتحال کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔