روٹری انٹرنیشنل کلب کے عہدیدار اور سماجی کارکن ممتاز بیگ کا فورٹ منرو کا مطالعاتی دورہ

Muhammad Mumtaz Baig

Muhammad Mumtaz Baig

رحیم یار خان : روٹری انٹرنیشنل کلب کے عہدیدار اور سماجی کارکن ممتاز بیگ نے فورٹ منرو کے مطالعاتی دورہ کے بعد بتایا کہ حکومت کی ذرا سی توجہ سے سطح سمندر سے ساڑھے چھ ہزار فٹ بلند ، ڈیرہ غازی خان سے صرف اڑھائی گھنٹے کی مسافت پر 85 کلو میٹر دور واقع خوبصورت تفریحی وپہاڑی مقام فورٹ منرو کو جنوبی پنجاب کا مری بنایا جا سکتا ہے۔

جاپان حکومت کے مالی و ٹیکنیکی تعاون سے راکھی گاج، گردو سے کھر ،بواٹہ تک N-70کے 33 کلو میٹر کے فاصلہ پر 23ارب روپے کی لاگت سے تین مرحلوں میں مکمل ہونے والے پنجاب حکومت کے اس منصوبے میں سڑک اور خطرناک موڑوں کو کھلا اور چوڑا کرنے کیلئے آٹھ سٹیل پلوں کی تعمیر و تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے۔کھر سے فورٹ منرو ٹاپ تک چیئر لفٹ کی تنصیب سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ حاصل کی جا سکتی ہے۔

سستی و معیاری رہائشی وعلاج معالجہ، کھانے پینے کی سہولتوں، پانی و بجلی کی تسلسل کے ساتھ فراہمی کو یقینی بنایا جائے تویہ علاقہ اور مقا می لوگوں کی ترقی کیلئے ایک گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔

محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔ روٹری انٹرنیشنل ۔
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com