ایران کی خیبر پختونخوا حکومت کو تعاون کی پیش کش

KP

KP

پشاور (جیوڈیسک) ایران نے خیبر پختونخوا حکومت کو توانائی، زراعت، صنعت، ٹیکنالوجی اور آباد کاری کے شعبوں میں تعاون کی پیش کش کی ہے۔ پشاور میں متعین ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند نے صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور سے ملاقات کی۔ جس میں ایران کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کو توانائی، زراعت، صنعت، ٹیکنالوجی اور آباد کاری کے شعبوں میں تعاون کی پیش کش کی ہے۔

پہلے طے پانے والی مفاہمت کی یاداشتوں پر عملی اقدامات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ جس پر وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور نے ایرانی قونصل جنرل کو یقین دہانی کرائی کہ خیبر پختونخوا اور ایران کے مابین ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں ختم کی جائیں گی۔