ایران کو جوہری اسلحہ بنانے نہیں دیں گے: اسرائیل کی دھمکی

Netanyahu

Netanyahu

اسرائیل (جیوڈیسک) ايران کی جانب سے جوہری معاہدے سے جزوی دستبرداری کے اعلان کے بعد شديد بين الاقوامی رد عمل سامنے آ رہا ہے۔

روايتی حريف ملک اسرائيل کے وزير اعظم بن یامین نيتن ياہو نے کہا ہے کہ وہ ايران کو کسی صورت جوہری اسلحہ تيار کرنے نہيں ديں گے۔

فرانس نے تنبيہ کی ہے کہ ايران منفی اقدامات سے باز رہے ہم اب بھی جوہری معاہدے کو بچانا چاہتے ہیں۔

اسی دوران چين نے بھی کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر مکمل عملدرآمد لازمی ہے اور اس سلسلے ميں ذمہ داری تمام فريقين پر عائد ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ بيجنگ حکومت ايران پر عائد يکطرفہ امريکی پابنديوں کے خلاف ہے۔

ايک روسی قانون ساز نے بھی کہا ہے کہ ايرانی اقدام در اصل امريکی دباؤ کا رد عمل ہے۔