عراق میں کار بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد28 ہوگئی

Iraq Balast

Iraq Balast

عراق (جیوڈیسک)بغدادعراق میں کار بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد28 ہوگئی ، درجنوں افراد زخمی ہیں ، عراق کا دارالحکومت بغداد آج متعدد کار بم دھماکوں سے گونج اٹھا، دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد28 ہوگئی ہے۔

حکام اور اسپتال انتظامیہ کے مطابق 80 سے زائد افراد زخمی ہیں ، دھماکوں میں بازاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے ، صدر، حسینیہ ، کمالیہ میں دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑیاں اڑائی گئیں ، دھماکوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔