عراق کے دارالحکومت بغداد میں 7 دھماکے، 27 افراد جاں بحق

Iraq

Iraq

عراق (جیوڈیسک) کے دارالحکومت بغداد میں اہل تشیع کی آبادیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 27 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ عراق غیر ملکی خیبر ایجنسی نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ بغداد میں یکے بعد دیگرے سات دھماکے ہوئے جس میں 27 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ایک کار بم دھماکے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ پولیس زرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منقل کیا جا رہا جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔