عراق: میں کار بم دھماکا میں 9 افراد ہلاک

Iraq Bomb Blast

Iraq Bomb Blast

بغداد (جیوڈیسک) بم دھماکا شہر کے ایک بس اسٹیشن اور ٹیکسی اسٹینڈ کے درمیان ہوا۔ ہلاک ہونے والے افراد فوج میں بھرتی کی درخواستیں جمع کروا کر واپس جانے کے لیے بس کا انتظار کر رہے تھے۔

گزشتہ جمعرات کو بھی فوج میں بھرتی کے لیے آئے ہوئے افراد کو خود کش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ جمعرات کے روز ہونے والے حملے میں تقریباً دو درجن افراد مارے گئے تھے۔