عراق کے التاجی فوجی اڈے پر تباہ کن راکٹ حملے

Iraq Military Base Rocket Attacks

Iraq Military Base Rocket Attacks

بغداد (اصل میڈیا ڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں قائم التاجی فوجی کیمپ منگل کی شام پانچ راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں فوجی اڈے کو نقصان پہنچا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق شمالی بغداد میں واقع فوجی اڈے پر5 کاتیوشا راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کی شام التاجی فوجی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

ایک مقامی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ التاجی کیمپ پر حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی تاہم فوج کے میڈیا سیل کی طرف جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔