عراق میں سماجی کارکنوں کے اغوا اور قتل کے واقعات بدستور جاری

Iraq

Iraq

عراق (اصل میڈیا ڈیسک) عراق کے دارالحکومت میں گذشتہ کچھ عرصے سے سماجی کارکنوں کے اغوا اور قتل کے تواتر کے ساتھ واقعات پیش آ رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ عراق میں کارکنوں کے قتل اور اغوا کا سلسلہ جلد ختم نہیں ہو گا۔

ایک سیکیورٹی ذرائع نے پیر کی شام وسطی بغداد میں دریائے دجلہ کے قریب سے ایک جرمن کارکن کو اغوا کر لیا گیا۔

ذرائع نے ‘اے ایف پی’ کو بتایا کہ “ہیلا مویس ” نامی ایک جرمن سماجی کارکن کو نامعلوم افراد نے اغواکیا۔ اغوا کار دو الگ الگ کاروں میں آئے جو مویس کو اپنے ساتھ لے گئے۔

پیر کی شام سے مویس کا فون بند ہے۔ اس حوالے سے جرمن سفارت خانے سے رابطہ کیا گیا مگر سفارت خانے نے کوئی رد عمل جاری نہیں کیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ رواں سال کے آغازبغداد سے دو فرانسیسی صحافیوں کو کئی دن تک اغوا کیا گیا۔ اس کے علاوہ انسانی حقوق کے تین کارکن اغوا کےدو ماہ بعد رہا ہوئے۔

گذشتہ اکتوبر میں عوامی مظاہروں کے آغاز کے بعد سے ہی درجنوں کارکنوں کو قتل یا اغوا کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ان میں سے کچھ ابھی تک لاپتہ ہیں۔

حال ہی میں عراقی دانشور ہشام الہاشمی کو بغداد میں ان کے گھر کے سامنے مسلح افراد نے قتل کر دیا تھا۔