اسلام آباد : ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 6 قتل

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں قتل ہونے والے کروڑپتی عامراللہ خان، ان کی اہلیہ، تینوں بیٹوں اور ملازم کی میتیں آج صبح نوشہرہ کے علاقے پیرپیائی پہنچائی جائیں گی، مقتولین کی تدفین مسکین خیل قبرستان میں کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سہالہ اور لوئی بھیر کے علاقوں سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی، پانچ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے جبکہ چھٹا ان کا ملازم تھا۔ مقتولین میں خاندان کا سربراہ عامر اللہ خان، اہلیہ نادیہ اور تین بیٹے حیدر خان، آدم خان اور رومان خان شامل ہیں۔ تمام افراد کو گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا۔پ

ولیس کاکہناہے کہ مقتول عامر اللہ خان فقیر آباد پشاور میں کروڑوں روپے کی جائیداد کے مالک تھے، ان کا اپنے بھائی اور بہنوئی کے ساتھ جائیداد کا جھگڑا چل رہا تھاجبکہ انھیں لینڈ مافیا کی جانب سے دھمکیاں بھی ملی تھیں جس کے بعد انھوں نے دو کلاشنکوفیں بھی خریدی تھیں۔ ایس ایس پی اسلام آباد کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلیے پشاور پولیس سے رابطہ کر لیاہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔ مقتول عامراللہ خان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک کے خالہ زاد بھائی تھے۔