اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو چیئرپرسن ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی سے روک دیا

Higher Education Commission

Higher Education Commission

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست میں بڑی پیش رفت ہو گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو چیئرپرسن ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ حکومت آئندہ سماعت آٹھ جون تک چیئرپرسن ایچ ای سی کی تعیناتی نا کرے۔

ہائی کورٹ میں ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس کے خلاف اور طارق بنوری کو بطور چیئرمین ایچ ای سی بحال کرنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن،سیکریٹری قانون،سیکریٹری تعلیم، ایچ ای سی اور سابق چیئرمین طارق بنوری کو نوٹس جاری کر دیے۔

وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیے کہ اگر آپ آرڈیننس کو دیکھیں تو اس سے صرف ایک شخص طارق بنوری متاثر ہورہا ، کیسے یہ ہو سکتا ہے کہ کوئی آرڈیننس صرف کسی خاص شخص کے لیے ہو۔