اسلام آباد دوبارہ سیل، مزید رینجرز طلب، فوج کو چوکس رہنے کی ہدایت

Rangers

Rangers

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے متعدد راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا، پارلیمنٹ ہائوس کے اطراف رینجرز کے دستے طلب کر لئے گئے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے لانگ مارچ کو طاقت سے کچلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد کے متعدد راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ کے اطراف میں رینجرز کی بھاری نفری موجود ہے جبکہ رینجرز کی مزید نفریوں کو سٹینڈ بائی رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے شہر میں امن و عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے جبکہ حکومت نے غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے افواج پاکستان کو چوکس رہنے کی ہدایت ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی طرف سے ریڈ زون میں جانے کا اعلان کے دارالحکومت کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ وائس چانسلر شہید ذواالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے تمام میڈیکل سٹاف اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

دارالحکومت کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر سینکڑوں اضافی بستروں کا بھی انتظام کیا گیا ہے اور ایمبولینسوں کو الرٹ رکھا گیا ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور تمام ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔