اسلام آباد: ٹول پلازہ حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

Accident

Accident

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب حادثے کے مزید 3 زخمیوں نے دم توڑ دیا، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کے وقت ڈارئیور نیند میں تھا۔ 6 لاشیں پمز اسپتال اور ایک سی ایم ایچ راولپنڈی لائی گئی۔موٹروے پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ صبح سات بجے پیش آیا جب بس بہاولپور سے براستہ لاہور، اسلام آباد آرہی تھی۔

پولیس کی مطابق حادثے کے وقت بس ڈرائیور نیند میں تھا۔ حادثہ اسلام آباد ٹول پلازہ سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا، 27 ذخمیوں کو پمز اسلام آباد منتقل کیا گیا، جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی نعشوں کو پمز اسلام آباد جبکہ ایک کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا۔ 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

یوں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ بس ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جبکہ جاں بحق افراد میں بس ہوسٹس اور گارڈ بھی شامل ہیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، موٹروے پولیس اور ایدھی اہکار امدادی کارروائیوں کیلئے پہنچے۔