فیصل آباد میں گھرکے ایک کمرے میں دم گھٹنے سے تین افراد جاں بحق

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں گھرکے ایک کمرے میں دم گھٹنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے سدھار کے علاقے میں پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ سردیوں کے باعث گھر کے افراد کوئلہ جلا کر سوئے تھے، جس سے دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی۔