اسرائیلی حکومت نے 172 گھروں کی تعمیر کی منظوری دیدی

Israel

Israel

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) پر مشتمل بستی کے قیام کی منظوری دے دی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے سٹی کونسلر نے بتایا کہ نئے گھر ہرہوما کے علاقے میں تعمیر کئے جائیں گے۔

ماہرین کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کیلئے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ، یورپی یونین اور انسانی حقوق کی درجنوں تنظیمیں متعدد بار اسرائیلی حکومت کے ان اقدامات کو اشتعال انگیز قرار دے چکی ہیں۔