ہم مسائل کو، ڈائیلاگ کے ذریعے حل کرنے کے خواہش مند ہیں: صدر ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ “جمہوریہ ترکی کی حکومت 2 ہزار سالہ ماضی کی حامل ایک دیرینہ اور پختہ حکومت ہے”۔

صدر ایردوان نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں مسائل کے حل اور ڈائیلاگ پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ” ہماری نیت ہر مخلصانہ اپیل پر توجہ دینا اور ڈپلومیسی کی راہ ہموار کرناہے۔ ہم، ڈائیلاگ کے ذریعے اور ہر ایک کے لئے سود مند شکل میں مسائل کو حل کرنے کے خواہش مند ہیں”۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ جمہوریہ ترکی کی حکومت 2 ہزار سالہ ماضی کی حامل پختہ اور قدیم حکومت ہے۔ ہم، کسی بھی احساس کمتری کا شکار ہوئے بغیر، درپیش تمام مراحل کو پُر وقار اور بالغ النظری کے ساتھ چلا رہے ہیں اور زور زبردستی کی تحریکوں پر ہرگز دھیان نہیں دے رہے۔

ہماری نیت ہر مخلصانہ اپیل پر توجہ دینا اور ڈپلومیسی کی راہ ہموار کرنا ہے۔ ہم، ڈائیلاگ کے ذریعے اور ہر ایک کے لئے سود مند شکل میں، مسائل کو حل کرنے کے خواہش مند ہیں۔ ہم آخر تک ، اسی موقف کے ساتھ اپنے ملک کے پانی کے ہر قطرے کا اور زمین کی ہر بالشت کا دفاع کرنا جاری رکھیں گے۔