استنبول تقسیم چوک پر ہزاروں افراد کا احتجاج

Istanbul Protest

Istanbul Protest

استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے شہر استنبول کے تقسیم چوک میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ استنبول مظاہرین غازی پارک منصوبے کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کے قاتلوں کی گرفتاری اور سزا کے لئے جمع ہوئے۔

مظاہرہ ایک عدالت کی جانب ایک پولیس اہلکار کی ضمانت پر رہائی کے خلاف کیا گیا۔ مظاہرین پرامن رہے لیکن پولیس کی بھاری نفری نے انہیں پیچھے دھکیلا اور مزاحمت کرنے والوں کو گرفتار کر لیا۔ مظاہرین نے حکومت کیخلاف نعرہ بازی بھی کی۔