مصر : ہزاروں افراد کا تحریر سکوائر پر دوسرے روز بھی دھرنا

Egypt

Egypt

مصر (جیوڈیسک) مصر میں ہزاروں افراد کا تحریر سکوائر میں دھرنا مسلسل دوسرے روز بھی جاری ہے۔ صدر مرسی کے مخالفین نے آج بڑے مظاہرے کا اعلان کر رکھا ہے۔ قاہرہ مصر میں صدر مرسی کے مخالفین تحریر سکوائر میں خیمہ زن ہیں جبکہ مرسی کے حامی ریلیاں نکال رہے ہیں۔

تحریر سکوائر میں خیمہ زن ہزاروں مظاہرین نے رات جاگ کر گزاری۔ امریکہ نے اپنے شہریوں کو مصر کا غیر ضروری سفر کرنے سے منع کیا ہے۔ حالیہ مظاہروں میں اب تک ایک امریکی شہری سمیت تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔