سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے نوجوان حریت کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد کئی علاقوں میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔سری نگر سمیت کئی اضلاع میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد تصادم ہوا اور مظاہرین پر فائرنگ کی گئی۔
ہفتے کے روز مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی جبکہ سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک سمیت سرکردہ حریت رہنماؤں کو نظر بند کر دیا گیا ہے۔ مظاہروں کو محدود رکھنے کے لئے قابض حکام نے انٹرنیٹ کی سہولیت بھی معطل کر دی ہے جبکہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔