جامشورو : جئے سندھ کے دو کارکنوں کا قتل ،شٹرڈاون ہڑتال

Jamshoro

Jamshoro

جامشورو(جیوڈیسک)جامشورو، ٹنڈو محمد خان سمیت مختلف علاقوں میں جئے سندھ متحدہ محاذ کے دو کارکنوں کے قتل کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال ہے۔ جئے سندھ متحدہ محاذ کیکارکنوں عامر اور سجاد کو 24 اپریل کو لاڑکانہ سے اغوا کیا گیا تھا۔ اتوار کو دونوں کی لاشیں میہڑ سے ملیں۔

جس کے خلاف جسمم کی اپیل پر ضلع جامشورو، ٹنڈو محمد خان ،گولاڑچی اور میہڑ سمیت ملحقہ علاقوں میں ہڑتال ہے، سندھ ، مہران اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی بسیں بھی کسی بھی ممکنہ احتجاج اور توڑ پھوڑ کے پیش نظر بند ہیں۔

جس سے طلبا کو پریشانی کا سامنا ہے۔ سپر ہائی وے اور انڈس ہائی وے پر ٹریفک کی آمدورفت معمول سے کم ہے۔ گزشتہ روز حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد اورکوٹری میں بھی فائرنگ کے مختلف واقعات میں4افرادجاں بحق ہوگئے تھے۔