باجوڑ ایجنسی : جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے تین افراد قتل

Bajaur Agency

Bajaur Agency

باجوڑ(جیوڈیسک)باجوڑ ایجنسی میں جائیداد کے تنازع پر ملزمان نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل بارنگ میں جائیداد کے تنازعے پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔