بحرین : سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث 22 گرفتار

Bahrain

Bahrain

دبئی(جیوڈیسک)بحرین میں پولیس نے احتجاجی مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث 22 افراد کو حراست میں لے لیا۔ بحرین میں پولیس نے احتجاجی مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز پر حملوں اور سڑکیں بلاک کرنے کے شبہ میں 22 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتاریاں شیعہ دیہات میں عمل میں لائی گئی ہیں اور ان کا تعلق فروری کے اختتام سے لے کر تشدد کی مبینہ کارروائیوں سے ہے۔ ایک کارروائی کے دوران پولیس نے چھ افراد کو حراست میں لیا۔

جن پر 7 مارچ کو دارالحکومت ماناما کے مغرب میں ماقابہ گائوں میں ایک پولیس کی گشتی پارٹی پر دہشتگرد حملے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ سیکورٹی فورسز کو ابھی تک دیگر مشتبہ افراد کی تلاش ہے۔ دیگر افراد کو پولیس پر پٹرول بم اور آہنی سلاخوں سے حملوں کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔