جہلم : مسافر وین کو حادثہ، 5 جاں بحق، 8 زخمی

Jhelum

Jhelum

جہلم (جیوڈیسک) میں راولپنڈی سے سیالکوٹ جانے والی مسافر وین تھانہ دینہ کے سامنے الٹ گئی جس سے پانچ افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ جہلم ریسکیو کے مطابق راولپنڈی سے سیالکوٹ جانے والی وین تھانہ دینہ کے سامنے پہنچی تو ٹائر پھٹ جانے کے باعث الٹ گئی۔

جس سے شہباز نامی مسافر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ محمد یوسف، زراعت گل، لال رحمن اور بلال نے اسپتال پہنچ کر دم توڑا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔