جانی ڈیپ کی نئی ایڈونچر فلم دی لون رینجر کا نیا ٹریلر ریلیز

The Lone Ranger

The Lone Ranger

لاس اینجلس(جیوڈیسک)ہالی وڈ سٹار جانی ڈیپ کی نئی ایڈونچر فلم”دی لون رینجر”کی تیاری مکمل ہوگئی،فلم تین جولائی کو ریلیز ہو گی۔

فلم ایک ایسے جنگجو کی کہانی ہے جو خفیہ رہ کر جرائم پیشہ لوگوں کا قلع قمع کرتا ہے۔اس کامقصد معاشرے سے بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے جس میں اسے طاقتور لوگوں کی شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔فلم میں جانی ڈیپ کے ساتھ مرکزی کاسٹ میں اداکار ارمی ہیمر بھی شامل ہیں۔ایکشن اورمزاح سے بھرپور اس سنسنی خیزفلم کا نیا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔