جسٹس قیصر رشید خان چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات

Justice Qaiser Rashid Khan

Justice Qaiser Rashid Khan

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) جسٹس قیصر رشید خان کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کر دیا گیا۔

وزارت قانونی نے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قیصر رشید خان کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس تعینات کردیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔

چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی وفات کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا عہدہ خالی تھا۔