قمبر شہداد کوٹ میں پر اسرار دھماکا، 3 بچے جاں بحق

Larkana

Larkana

لاڑکانہ(جیوڈیسک) قمبر شہداد کوٹ میں پر اسرار دھماکے میں3بچے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا ضلع قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل سجاول کے کوٹ لعل بخش مہیسر میں ہوا۔

جس کے نتیجہ میں3 بچے جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہو گئیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا کوٹ لعل بخش مہیسر میں ایک جھونپڑی میں ہوا۔