کراچی کے علاقے موچکو سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

Bodies

Bodies

کراچی (جیوڈیسک) موچکو کے علاقے سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے موچکو میں جمعہ گوٹھ سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد کو اغوا کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اورگولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے جبکہ مقتولین کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔