کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، 3 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

نارتھ کراچی سیکٹر 11 ڈی میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے اللہ رکھا نامی شخص زخمی ہوا۔ گورا قبرستان کے قریب فائرنگ سے بھی ایک شخص زخمی ہوا۔جسے طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔