کراچی میں فوج نہیں بلائی جائے گی ، عابد شیر علی

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

لاہور (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کراچی میں فوج نہیں بلائی جائے گی، جبکہ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے متحدہ کے مطالبے کو گہری سازش قرار دے دیا مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے متحدہ کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں فوج نہیں بلائی جائے گی۔

مسئلے کا جمہوری اور سیاسی حل نکالا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سندھ حکومت کی ناکامی پر وفاقی حکومت حکمت عملی تیار کرے گی۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے۔

کہ کراچی میں فوج بلانے کا مطالبہ گہری سازش ہے، رینجرز اور پولیس کارروائی کررہے ہیں، فوج کی ضرورت نہیں۔ ادھر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ شہر کی صورتحال کے سبب الطاف حسین کا مطالبہ درست ہے، قیام امن کے لیے فوج بلانا غیر آئینی نہیں۔