پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب

People's Party

People’s Party

اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے حوالے سے اظہار تشکر کی قرارداد منظور کرانے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کو دوپہر دو بجے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں صدر آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے حوالے سے اظہار تشکر کی قرارداد قومی اسمبلی سے منظور کرانے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ پارلیمانی کمیٹی کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کے ایم کیو ایم کے مطالبے پر غور کرے گی۔