کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس مکمل SOP,sکے ساتھ زیر صدارت، صدر KBBA غلام محمد خان کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا

Meeting

Meeting

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس مکمل SOP,sکے ساتھ زیر صدارت، صدر KBBAغلام محمد خان کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا اجلاس میں چیئر مین امجد علی خان ،سنیئر نائب صدر انٹر نیشنلر عبدالناصر ،سیکریٹری طارق حسین ،اشرف یحییٰ ،زاہد ملک ،زعیمہ خاتون ،ظفر اقبال محمد یعقوب ،فواد علی خان سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ فیصلے کئے گئے جس کے مطابق یوم دفاع پاکستابن 6ستمبر سے KBBAکی جانب سے باسکٹ بال سرگرمیوں کا آغاز ہوگا تمام تر کھیلوں کی سرگرمیاں مکمل SOP,sپر عملدرآمد کے ساتھ منعقد کئے جائیں گے ۔اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق 6ستمبر 2020ء کو یوم دفاع پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر ہوگا ،یوم دفاع پر گرلز باسکٹ بال نمائشی میچ شام 4:30بجے کھیلا جائیگا نمائشی میچ میں 1965ء جنگ کی پہلی شہید جو کہ وزیر آباد ریلوے اسٹیشن پر شہید ہوئیں ڈاکٹر عابدہ طوسی بمقابلہ پائلٹ آفیسر مریم مختار شہید کے مابین کھیلا جائیگا۔

جبکہ 5:30سے 6:30تک عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ پر ہی یوم دفاع وطن کی پر وقار تقریب منعقد ہوگی جس میں پاکستان رینجرز کا قومی نغموں کی دھن کا شاندار مطاہرہ کرے گا اور 7:30بجے شب “یوم دفاع پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2020ئ”کا شاندار آغاز ہوگا ،سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مادر وطن پر جان نچھاور کے کرنے والے ہمارے عظیم ہیروز شہداء پاک افواج اور جنگ ستمبر 1965ء کے ہیروز کے نام سے ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے ،ٹورنامنٹ کا فائنل 13ستمبر2020ء کو کھیلا جائیگا ،قبل ازیں صبح 11بجے KBBAکے عہدیداران و اراکین اور باسکٹ بال کھلاڑی فوجی قبرستان کراچی میں قوم کے عظیم سپوت قومی ہیرو پائلٹ آفیسر راش منہاس شہید نشان حیدر کی قبر پر حاضری دینے اور فاتحہ خوانی کرینگے ،6 ستمبر کو ماہ روز بیوٹی پارلر کی جانب سے اسپورٹس ایوارڈ کا انعقاد KBBAکے اشتراک سے کیا جائیگا جس میں کھیلوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور کھلاڑیوں کو ایوارڈ دیئے جائینگے۔کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے اجلاس میں اعلان کیا کہ COVID-19کی وجہ سے متاثرہ ایونٹ “ڈاکٹر محمد علی شاہ باسکٹ بال ٹورنامنٹ “کے دونوں سیمی فائنل 3اور فائنل 5ستمبر2020ء کو کھیلے جائینگے ۔یوم دفاع پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2020ء میں شرکت کے کواہش مند ٹیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ 3ستمبرتک ٹورنامنٹ سیکریٹری طارق حسین سے رابطہ کریں ٹورنامنٹ کے ڈراز 4ستمبر2020ء 8بجے شب عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر نکالے جائینگے۔