کراچی : بلاول چورنگی کے قریب آپریشن، 25 افراد زیرحراست،اسلحہ برآمد

Karachi Ranger

Karachi Ranger

کراچی(جیوڈیسک)کلفٹن بلاول چورنگی کے قریب پولیس اوررینجرزنے مشترکہ آپریشن کے دوران 25 ملزمان کو حراست میں لے کربڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کادعوی کیاہے۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران سیاسی جماعت سے وابستہ چند اہم اور مطلوب ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔ ان میں ملزم گڈو بہاری بھی شامل ہے، ایس ایس پی ساوتھ ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا گیا ہے۔

جس کے دوران 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ ناصر آفتاب کے مطابق گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔