کراچی: دہلی کالونی کے قریب دھماکا

Karachi Delhi Colony Blast– Breaking News – Geo.tv

Karachi Delhi Colony Blast– Breaking News – Geo.tv

کراچی: ڈیفنس فیز 4 دہلی کالونی میں کارپیٹ کے شوروم کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 دہلی کالونی میں کارپیٹ کے شوروم قریب دھماکےکے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ کئی گھروں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں۔

دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے جب کہ ریسکیو ٹیموں نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ دھماکہ خودکش یا نصب شدہ دھماکا خیز مواد سے ہوا تاہم موقع پر موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک معمر شخص سرکاری گاڑی سے ٹکرایا جس کے بعد دھماکا ہوا۔