کراچی : ڈوب کرمرنے والے 6 افراد کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں چار بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے ڈوب کرمرنے والے چھ افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ کورنگی کے علاقے ابراہیم حیدری میں بنگالی پاڑہ کے رہائشی چار بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ مقتولین کی نماز جنازہ ابراہیم حیدری کے علاقے عثمان ٹاو ن میں ادا کی گئی۔

مقتولین میں چار بھائیوں سمیت عنایت، نور محمد، مولانا زبیر اور محمد نور سمیت ان کے رشتے دار طاہر اور سلام نمازہ جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے موقع پر علاقہ مکینوں سمیت رشتے دار وں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے موقعے پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔ مقتولین کی تدفین علاقائی قبرستان کی گئی۔