حکمرانوں کو ملکی مسائل سے دلچسپی نہیں، لیاقت بلوچ

Liaquat Baloch

Liaquat Baloch

جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو ملک و قوم کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ جماعت اسلامی میرپور خاص کی عید ملن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ صدارتی انتخابات میں جلد بازی کرکے اسے متنازعہ بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں اربوں روپے کی ذرائع وار سے عوام کو دھوکا دیا گیا۔

موجودہ حکمرانوں کے پاس ملک اور عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے کوئی روڈ میپ موجود نہیں۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو مزید شدت کے ساتھ عوام پر مسلط کر دیا جبکہ دوسری طرف بھارت ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ صرف جماعت اسلامی ہی ملک میں اسلامی شریعت اور عوام کے مسائل حل کرنے کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔