کراچی فائرنگ کے واقعات میں 2 خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے، لسبیلہ میں مظاہرین نیٹریفک بلاک کر کے سڑک بند کر دی۔ شہر قائد میں قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے۔ قانون شکنوں نے کئی گھرانوں کے چراغ گل کر دیئے۔ چنیسر گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنیوالی گولی نے خاتون کی جان لے لی۔ بلدیہ ٹان میں ذاتی دشمنی کے نتیجیمیں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ گارڈن میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ قصبہ موڑ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ اورنگی ٹان میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے لسبیلہ چوک میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جس کے باعث ناظم آباد سے لسبیلہ آنے والی ٹریفک معطل ہو گئی۔ حیدر آباد میں کچھی برادری نے لیاری میں بد امنی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ لیاری کے مسائل حل نہ ہوئے تو کچھی برادری سارے ملک میں احتجاج کرے گی۔