کراچی: فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ سائٹ میں ولیکا اسپتال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ دوسری جانب ماڑی پور روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔