کراچی : فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں باپ بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ بولٹن مارکیٹ میں دستی بم سے حملہ کیا گیا لیکن بم پھٹ نہ سکا۔ بولٹن مارکیٹ میں موٹرسائیکل سواروں نے دکان پر دستی بم پھینکا لیکن وہ پھٹ نہ سکا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔

ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہو گئے جو اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ دونوں کی کلب عباس اور مسرت عباس کے ناموں سے شناخت ہوئی ، ماڑی پور مشرف کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص مارا گیا۔

ا گلشن حدید میں لنک روڈ کے قریب تشدد زدہ لاش ملی ، عبداللہ گوٹھ میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا جبکہ لیاری آگرہ تاج کالونی میں غوثیہ روڈ کے قریب دو گروپوں میں تصادم سے تین افراد زخمی ہو گئے۔