کراچی : فائرنگ سے نیوی اہلکار سمیت 4 جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں نیوی اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ شہر قائد میں اولڈ سٹی ایریا کے علاقے ٹاور کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زاہد اقبال شدید زخمی ہوا۔

جو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ مقتول نیوی کا اہلکار تھا۔ کھارادر پھول چوک سے ایک لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔ بلدیہ اور لسبیلہ پل پر فائرنگ کے واقعات میں دو افراد مارے گئے جبکہ ٹاور کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔