دہشت گردوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،کور کمانڈر پشاور

Commander Peshawar

Commander Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی پھیلانے والوں کا مقابلہ کریں گے اور ان کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پشاور میں یوم شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر پشاور خالد ربانی نے کہا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 35 ہزار سے زیادہ جانوں کی قربانی دی گئی ۔ فوج، پولیس ، فرنٹیر کور اور فرنٹیر کانسٹیبلری نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ خالد ربانی کا کہنا تھا کہ اس وقت ہر فرد بے چین ہے۔

پاک فوج ملک کو فتنے سے آزاد کرا ئے گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ دہشت گردی پھیلا رہے ہیں ان کا مقابلہ کریں گے اور ان کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ کور کمانڈر نے کہا کہ فاٹا کا 90 فیصد علاقہ دہشت گردوں سے کلیئر کر دیا گیا ہے اور وہاں پاکستان کا پرچم لہرا یا گیا ہے۔