کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات، 2 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعا ت میں2 افراد جاں بحق ہو گئے۔کراچی کے علاقے کورنگی میں چمڑا چورنگی کے قریب کار پر فائرنگ سے سرفراز جاں بحق ہو گیا۔ لاش کو جناح ھسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ناتھا خان پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، لاش کو جناح ھسپتال منتقل کر دیا گیا، شناخت نہیں ہو سکی۔