کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات، 4 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 4 افراد قتل کر دیئے گئے۔ اورنگی ٹان میں مختلف مقامات پر 3 افراد کو قتل کیا گیا۔ اورنگی علیگڑھ مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک شخص فضل ہلاک ہوا۔ پولیس کے مطابق مقتول منشیات فروش تھا اور ذاتی دشمنی پر قتل کیا گیا۔

اورنگی اقبال مارکیٹ میں سیاسی جماعت کے کارکنوں نور عالم اور سمیع کو قتل کیا گیا۔ میٹروول میں موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کی جس سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کپڑے کا تاجر تھا اور کچھ روز قبل بلوچستان سے کراچی منتقل ہوا تھا۔