کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ رک سکا، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ گولیمار میں فائرنگ کر کے حفیظ کو قتل کر دیا گیا۔ اورنگی ٹاون میں دہشت گردوں نے سب انسپکٹر محمد خان ابڑو کو فائرنگ کر کے قتل اور بیٹی آصفہ کو زخمی کر دیا۔

مقتول آرام باغ تھانے میں تعینات تھا۔ ناتھا خان پل کے قریب فائرنگ سے سرفراز جاں بحق ہو گیا۔ کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب کار سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ کورنگی ابراہیم حیدری میں دہشت گردوں نے اکمل کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

لیاری میں پیپلزپارٹی کارنر میٹنگ میں بم دھماکے کا ایک زخمی سول اسپتال میں چل بسا جبکہ پیپلز چورنگی پر ایم کیو ایم کے انتخابی دفتر کے قریب بم دھماکے کے ایک زخمی نے عباسی شہید اسپتال میں دم توڑ دیا۔