کراچی: ڈیفنس کھڈا مارکیٹ کے قریب مسافر بس الٹنے سے بچے اور خاتون سمیت 9 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ڈیفنس کھڈا مارکیٹ کے قریب مسافر بس الٹنے کے باعث بچے اور خاتون سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس کھڈا مارکیٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں بچے اور خاتون سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کے بعد ڈررائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جب کہ ٹریفک کی روانی بھی معطل ہو گئی۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کے غفلت کی وجہ سے پیش آیا، گاڑی کے کاغذات تحویل میں لے کر ڈرائیور اور مالک کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔