کراچی : اسلامیہ کالج کو اراضی 6 ہفتوں میں خالی کرنے کا حکم جاری

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے اسلامیہ کالج انتظامیہ کو چھ ہفتوں میں زمین اور موجودہ عمارت خالی کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اسلامیہ کالج کی زمین اورعمارت کی ملکیت سے متعلق درخواست کی سماعت کی گئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ کالج کی موجودہ عمارت کو 6 ہفتوں میں خالی کرکے اسلامک ایجوکیشن ٹرسٹ کے حوالے کیا جائے۔

زمین ا ورعمارت اسلامک ایجوکیشن ٹرسٹ کی کی ملکیت ہیں۔بینچ نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ کالج کی عمارت خالی نہیں کی گئی تو عدالت طلبہ کو تدریس کے لیے گورنر اور وزیراعلی ہاوس بھیجے گی۔کیس کی سماعت 12 جولائی تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔