اورکزئی ایجنسی: شدت پسندوں سے جھڑپیں،20شدت پسند ہلاک

Orakzai Agency

Orakzai Agency

اورکزئی میں شدت پسندوں سے جھڑپ میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں بیس شدت پسند مارے گئے۔ سرکاری ذرا ئع کے مطابق اپر اورکزئی اور کرم ایجنسی کے سرحدی علاقہ سمو کلے میں فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا۔

جس میں تین سیکیورٹی اہل کار شہید ہوگئے جبکہ پندرہ اہل کار زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں بیس شدت پسندوں ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ زخمی اہل کاروں کو مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔