پشاور : گنجان آباد اور تجارتی مرکزچوک یادگار سے دو مشتبہ افراد گرفتار

PESHAWAR

PESHAWAR

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے گنجان آباد اور تجارتی مرکز چوک یادگار سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے چوک یادگار کے ایک نجی ہوٹل میں کارروائی کی۔ جہاں سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو ایک شدت پسند تنظیم سے تعلق کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیاگیا ہے۔ تاہم دونوں افراد کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے۔